واشنگٹن:میکسیکو کے مغربی ساحل پر زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.9 درج کی گئی۔امریکہ جیولوجیکل سروے کے مطابق اس کا مرکز چہواتلن سے 266 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ اس زلزلہ سے جان و مال کے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔