قاہرہ: مصر کے گیزہ علاقے میں احرام کی سمت جانے والی سڑک پر ہوئے ایک بم دھماکہ میں چھ پولیس جوان سمیت نو افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی فورسیز نے بتایا کہ ایک عمارت میں مشتبہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر پولیس جوان جیسے ہی اپنی گاڑیوں سے وہاں پہنچے ،زور دار دھماکہ ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دھماکہ میں 10 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس بم کو شدت پسند تنظیم اخوان المسلمین نے رکھا تھا اور عمارت کی تلاشی لینے آئے پولیس جوانوں کے آتے ہی اسے دھماکہ سے اڑا دیا گیا۔واضح رہے کہ 2013 میں اخوان المسلمین کے صدر محمدمرسی کو ان کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد شدت پسندوں نے فوج اور پولیس جوانوں پر حملے تیز کردیئے تھے جن میں کئی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔