وارانسی:وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی کے ایک روزہ دورے کا آغاز اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے کرنے جا رہے ہیں، جہاں وہ بھارت رتن مھامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کے نام پر جدید سہولیات سے لیش ایک نئی ریل گاڑی کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔وزیر اعظم تقریباً 10 ہزار معذور افراد کو خصوصی مدد کے آلات ملنے کے بعد انہیں خطاب کریں گے ۔ بعدازاں وہ خصوصی طیارے سے لکھنؤ کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔وارانسی میں مسٹر مودی کا استقبال سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعت کے مرکزی وزیر کلراج مشرا اور ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا اور اتر پردیش کی حکومت کی جانب سے ثانوی تعلیم کے وزیر بلرام یادو کریں گے ۔وزیر اعظم کے طور پر پانچویں بار قدیم مذہبی نگری وارانسی آ رہے مسٹر مودی کا ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ضلع مجسٹریٹ راج منی یادو نے آج بتایا کہ وزیر اعظم کے پروگراموں کے پیش نظر سیکورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ معذور افراد کو گھر سے لانے لے جانے کے لئے 350 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ مسٹر مودی ان پانچ بچوں سے بات چیت کریں گے ، جنہیں حالیہ دنوں میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بولنے اور سننے کے قابل بنایا ہے ۔