لکھنؤ:اتر پردیش میں دولت اسلامیہ (داعش )کے دو مشتبہ افراد مبینہ طور پرہریدوار میں چل رہے اردھ کمبھ میں حملہ کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں۔اے ٹی ایس کے افسران نے بتایا کہ آج انہیں مقامی عدالت میں دوپہر کے بعد پیش کیا جائے گا۔
علیم احمد کو کل لکھنؤمیں گرفتار کیا گیاجبکہ اس کے ساتھی رضوان احمدکو ہند نیپال کی سرحد کے نزدیک ضلع کشی نگر کے کسیا علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
اتر پردیش پولس کے اے ٹی ایس افسران نے آج بتایا کہ علیم نے اخلاق کوہریدوار میں بم دھماکہ کرنے کے مقصد سے 50000روپے دئے تھے ۔جبکہ پولس نے اخلاق ، معراج ،عظیم اور اوسامہ کو اس ہفتے کے شروع میں اتراکھنڈمیں روڑکی سے گرفتار کیا تھا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کی سازش لکھنؤ میں علیم کے گھر پر کی گئی تھی۔
علیم پیشے سے ایک فوٹوگرافر ہے وہ لکھنؤکے اندرا نگر علاقے میں وسنت وہا رکالونی کا رہنے والا ہے اور اس حملہ کی سازش میں کل آٹھ افراد شامل تھے ۔تاہم سکیورٹی ایجنساں ان سب کو گرفتار کر چکی ہیں ۔