بلندشہر:اترپردیش میں ضلع غازی آباد کے سکندر آباد علاقے میں ایک ہوٹل میں کھانا کھا رہے نوجوان کو بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سکندر آباد علاقے کے محلہ کیسری باغ میں واقع ہوٹل میں کل شام ایک نوجوان کھانا کھا رہا تھا۔
اس دوران دو حملہ آور ہوٹل میں گھسے اور کھانا کھا
رہے نوجوان کو گولی مار دی جس سے اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد قاتل طمنچہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ نوجوان کی عمر تقریباً 30 سال تھی ۔ فی الحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے ۔