لکھیم پور کھیری (نامہ نگار) سماجوادی پارٹی پارلیمانی حلقہ دھورہرا میں ریلی نکالنے کے بعد اب پارلیمانی حلقہ کھیری
کے بھی پانچوں اسمبلی حلقوں میں سائیکل ریلی نکالی ۔ اس کی منظوری ضلع مجلس عاملہ کے جلسہ میں سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر ششانک یادو نے دے دی ہے۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے سماجوای پارٹی کے ضلع ترجمان چندن لال والمیکی نے بتایا کہ ۱۹روزہ سائیکل ریلی کے دوران روزانہ ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بارہ جنوری کو سائیکل ریلی کو میموریل میدان میں سماجوادی پارٹی کے پارلیمانی حلقہ دھرورا کے امیدوار ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ سائیکل ریلی رات کے وقت گاؤں کوٹھیا میں قیام کرے گی۔ ۱۷جنوری کو سائیکل ریلی سمیر نگر پہنچے گی۔