واشنگٹن:امریکہ کے صدر باراک اوباما نے روس سے شام میں اعتدال پسند باغی گروپوں کے خلاف فضائی حملے روکنے کی اپیل کی ہے ۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اوباما نے شام کے اعتدال پسند اپوزیشن گروپوں پر روسی فضائی حملے روک کر مثبت کردار نبھائے جانے پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے انٹرنیشنل سیریا سپورٹ گروپ کی 11 فروری کو ہوئی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں اور معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو فون پر ہوئی اس بات چیت کے دوران شام کے محصور علاقوں میں تیزی سے انسانی امداد پہنچانے کی ضروریات پر زور دیا گیا۔ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے کچھ ہی دن باقی ہونے کے باوجود شمالی شام میں کرد ٹھکانوں پر ترکی کی بمباری پر امریکہ کی تشویش کے درمیان جنگ سے خستہ حال ملک کے موجودہ حالات اور معاملے کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے ذریعہ کئے جانے والے اقدمات کے بارے میں بات چیت کے لئے مسٹر اوباما نے مسٹر پوتن کو فون کیاتھا۔