دبئی: سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہوئے فضائی حملے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اہلکاروں اور عینی شاہدین کے مطابق صنعا میں کل ہوئے فضائی حملے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ خبررساں ایجنسی صبا کے مطابق صنعا کے پرانے علاقے میں سلائی کی ایک ورکشاپ اور اس سے ملحقہ الیکٹرانک گودام پر ہوائی حملے کئے گئے ۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ اس فضائی حملے میں 11 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے ۔ ایک طبی اہلکار نے بتایا کہ ہوائی حملے میں ورکشاپ کے دو ملازم اور بجلی گودام میں کام کرنے والے نو مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہوائی حملے میں دو نجی کمپنیوں اور ارد گرد کی کئی بسوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس کے علاوہ پرانے شہر کے پاس رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
واضح ر ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کے خلاف مارچ 2015 سے ہوائی حملے کیے جا رہے ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک چھ ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں جن میں سے نصف عام شہری ہیں۔