دبئی: شام نے اپنے شمالی حصے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے ۔
شمالی حلب صوبے میں اتوار کو کرد فورسز کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے اتوار کو ترکی کی فوج نے مسلسل دوسرے دن گولہ باری کی۔ ترکی کرد باغیوں کو پي کے کے کا معاون تصور کرتا رہا ہے جنہوں نے ترکی میں خود مختاری کے لئے تقریبا ایک دہائی سے مہم چلا رکھی ہے لیکن امریکہ اور کئی دوسرے ممالک شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف مبینہ جنگ میں کرد جنگجوؤں کو حمایت دیتے رہے ہیں۔ شام نے شمال میں القاعدہ کے دہشت گردوں کی حمایت کرکے اپنے ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے کا ترکی پر الزام لگایا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس کے پاس بھی جوابی کارروائی کرنے کا حق ہے ۔ فرانس کی وزارت خارجہ نے بھی ترکی سے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں پر اپنے حملے بند کرنے کی اپیل کی ہے ۔