باغپت: اترپردیش میں باغپت کے بنولی علاقے میں کل رات گھوڑی چڑھنے کی رسم کے وقت خوشی میں کی گئی فائرنگ میں گولی لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بجواڑا گاؤں بھوپال سنگھ کے بیٹے کی گھوڑی چڑھنے کی رسم ہو رہی تھی۔ اس دوران خوشی میں فائرنگ کی گئی اور گولی شمشیر کے 14 سالہ بیٹے فرقان کو لگ گئی جس سے اس کی موت ہو گئی۔
اس معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے ۔