ہمیر پور:اتر پردیش میں ہمیر پور کے کرارا علاقے میں کل دیر رات تلک کی تقریب کے دوران انتخابی رنجش کی وجہ سے ایک شخص کا گولی مارکر قتل کر دیا گیا۔
پولس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بچرلی گاؤں میں تلک کی تقریب میں شراب کے نشہ میں دھت شیر سنگھ نامی شخص نے جنمے جے (35)کو للکارتے ہوئے بندوق سے گولی مار دی ۔گولی مارکر بھاگتے ہوئے شیر سنگھ کو تقریب میں موجود خواتین نے بندوق چھین کر پکڑنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی وہ بھاگنے میں کامیاپ رہا۔شدید طور پر زخمی جنم جے نے صدر اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔قتل کی وجہ انتخابی رنجش بتائی جاتی ہے ۔پولس ملزم کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔