الہ آباد:اٹاوہ۔ بٹیشور۔آگرہ ریلوے روٹ پر مسافرٹرین شروع ہونے کے بعد نارتھ سنٹرل ریلوے انتظامیہ اب0 2فروری سے گوالیار بھنڈ۔اٹاوہ ٹرین روٹ پر مسافر ٹرین چلانے والی ہے ۔اس ریلوے لائن پر ٹرین چلنے سے الہ آباد سے گوالیار کے لئے ایک نیا راستہ کھل جائے گا۔ نئے ریلوے روٹ سے الہ آباد کی گوالیار سے دوری بھی کم ہوجائے گی۔خیال رہے کہ اب تک الہ آباد سے گوالیار براستہ کانپور جھانسی یا مانک پور باندہ جھانسی روٹ سے پہنچا جاسکتا ہے ۔ کانپور جھانسی ہوکر الہ آباد سے گوالیار کی دوری 511کلومیٹر ہے جبکہ مانک پور کے راستے یہ دوری مجموعی طورپر 489کلومیٹر کی ہے ۔ اٹاوہ بھنڈ گوالیار روٹ چالو ہوجانے کے بعد یہ دوری گھٹ کر 441کلومیٹر رہ جائے گی۔اس کے علاوہ اٹاوہ۔بٹیشور۔ آگر ہ ریلوے روٹ پر ٹرین کی آمدورفت گزشتہ برس دسمبر مہینے سے شروع ہوئی تھی۔ اٹاوہ۔ بھنڈ ۔گوالیار روٹ کی تعمیر اس سے پہلے ہوئی تھی ۔ اس نئے روٹ پر فی الحال صرف مال گاڑی کو ہی چلایا جارہا ہے ۔نارتھ سنٹرل ریلوے (این سی آر) کے ذرائع نے آ ج یہاں بتایا کہ اس نئے روٹ پر 20فروری سے ایک مسافر ٹرین چلنی شروع ہوگی ۔ بعد میں اس روٹ پر چند دیگر ٹرینیں بھی شروع کی جائیں گی۔