شیرپور (سیہور): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور کے شیر پور گاؤں میں لاکھوں کسانوں کی موجودگی میں وزیر اعظم فصل بیمہ یوجنا کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اندیشوں کو دور کرنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں اس نئی بیمہ اسکیم سے وابستہ ہوں۔ انہوں نے ملک بھر کے کسانوں کو ملک کے کونے کونے میں واقع منڈیوں میں چل رہی فصلوں کی قیمت جاننے کیلئے 14 اپریل کو امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر ‘نیشنل ایگریکلچرل مارکیٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔مسٹر مودی نے پروگرام کی جگہ پر موجود کسانوں کو اس نئی انشورنس اسکیم کی خوبیوں سے بھی آگاہ کیا۔ کسانوں نے وزیر اعظم مسٹر مودی کا خیرمقدم کیا۔ اسی پروگرام میں وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج چوہان کو چوتھی بار کرشی کرمن ایوارڈ سے بھی نوازا۔