نئی دہلی:دہلی پولس نے آج وزیر اعظم نیپال کے پی شرما اولی کے ہندوستان دورے کی مخالفت کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 7ریس کورس واقع سرکاری رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش میں 21مدھیسیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ انہیں صبح میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف جانے کے دوران حراست میں لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ مسٹر اولی کل اپنے چھ روزہ دورے پر ہندوستان آئے ہیں ۔
مدھیسیوں کو نیپال کے نئے آئین سے کچھ اختلافات ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس آئین سے ان کے حقوق محفوظ نہیں رہیں گے ۔
غور طلب ہے کہ نیپال کی قومی اسمبلی نے نئے آئین کو منظور ی دی ہے تب سے مدھیسی اس کے خلاف تحریک چھیڑے ہوئے ہیں۔
حکومت ہند نے نیپا ل سے ان خدشات کو دور کرنے کو کہا ہے او ر اس آئین کوہرطبقات کے لئے حقوق محفوظ کرانے کی سمت میں کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔