بغدا:عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی صدر علاقے میں ہوئے دہرے خودکش حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری لی ہے ۔
پولیس اور میڈیکل کے ذرائع نے بتایا کہ خود کش حملہ آور گنجان آبادی والے موبائل فون مارکیٹ میں موٹر سائیکل سے آئے تھے ۔پولیس نے اور خود کش حملوں کو روکنے کے لئے پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے ۔
انٹرنیٹ پر شائع آئی ایس کے مبینہ بیان میں دہشت گرد تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری لی ہے ۔ آئی ایس کے بیان کے مطابق اس کے دو جنگجوؤں نے شیعہ کمیونٹی کے سینکڑوں افراد ہلاک کیا ہے ۔ آئی ایس اس سے پہلے بھی بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں اکثر ایسے حملے کرتا رہا ہے ۔