بھنڈ:مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں رینا تھانہ علاقے کے بسین کاپورہ میں ایک نوجوان نے لائسنسی بندوق سے اپنے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔
ایریا پولس افسر اونیش بنسل نے آج بتایا کہ بسین کاپورہ گاؤں کے باشندہ رام داس پچوری (50) کل شام گھر پر تھے تبھی ان کا اپنے بیٹے منوج سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ باپ بیٹے میں جھگڑا اس قدر بڑھا کہ منوج نے اپنے والد کو گولی ماردی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگی۔ رام داس کو تین گولیاں ماری گئیں۔ منوج شیوپوری میں رہ کر پتھر کی کان چلاتا ہے جو چند دن پہلے ہی گاؤں آیا تھا۔
واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم بیٹا فرار ہونے کی بجائے گھر کے باہر گھومتا رہا۔ بعد میں پولس نے اسے گرفتار کرکے بندوق ضبط کرلی۔ پولس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔