رام پور (نامہ نگار)اترپردیش کے کابینی وزیر محمد اعظم خان نے ضلع کے ۴۹۶طلباء وطالبات کو جوہر یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے۔ مسٹر خان نے تقریب میں موجود طلباء سے لیپ ٹاپ کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں رام پور میں وزیرا علیٰ اکھلیش یادو نے تقریباً آٹھ ہزار سے زائد لیپ ٹاپ طلباء وطالبات میں تقسیم کئے تھے۔ اس وقت تقریبا۸۷۱طلباء وطالبات لیپ ٹاپ حاصل کرنے سے محروم ہوگئے تھے۔ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کی تیاریاں پہلے سے ہی مکمل کرلی گئیں تھیں پورے ضلع سے گاڑیوں کے ذریعہ طلباء وطالبات کو یونیورسٹی میں لے جایا گیا تھا۔ لیپ ٹاپ ملنے کے طلباء وطالبات نے خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے طلباء کو
تعلیم میں دلچسپی لینے کی نصیحت دی تھی۔