نئی دہلی:ہندوستان نے نیپال کے درالحکومت کٹھمنڈو تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا ہے اور ریل بجٹ 17-2016میں اس 359میٹر طویل لائن کے سروے کے لئے 54لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔
چین نے بھی گزشتہ سال تبت کے دارالحکومت لہاسا سے کٹھمنڈو تک 340کلو میٹر طویل ہائی اسپیڈ ریلوے لائن بچھانے کے منصوبہ کا انکشاف کیا تھا۔یہ مجوزہ ریلی لائن ماؤنٹ ایوریسٹ کے نزدیک وادیوں میں طویل سرنگیں کھود کر بچھانے کا منصوبہ ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے 19سے 24 فروری تک ہوئے ہندوستان کے دورے کے فوراً بعد 25فروری کو پارلیمنٹ میں ریل وزیر سریش پربھو کے ذریعہ پیش ریل بجٹ 17-2016میں شمال مشرقی ریلوے کے تحت شمالی ریلوے کے گونڈا ضلع کے بڑھنی سے کٹھمنڈو تک 359کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھانے کے پراجیکٹ کو منظوری دے دی گئی ہے ۔اس پراجیکٹ کے جائزے کے لئے 54لاکھ روپے کی بھی تجویز کی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ لائن بڑھنی سے کپلوستو اور لمبنی ہوتے ہوئے کٹھمنڈو تک بچھانے کی تجویز ہے ۔اس ریلوے لائن کے بننے سے دو ضروری اور بے حد اہم بدھ مذہبی مقام ریلوے لنک سے جڑیں گے ۔یہ ریلوے لائن نیپال کے اور سیاحت کے لحاظ سے ایک اور اہم قومی پارک کے نزدیک سے بھی گزرے گی۔اس سے ریلوے لائن کو بچھانے کے لئے ہندوستان مالی وسائل کا انتظام کرے گاجبکہ تحویل اراضی نیپال حکومت کے ذمہ ہوگی ۔اس ریلوے لائن سے نیپال کو ہندوستان سے تیل اور دیگر خام مال کی نقل وحمل کرنا بھی آسان ہوگی ۔