جبل پور:مدھ پردیش کے جبل پور شہر کے مدن محل تھانہ علاقے سنگرہا محلہ میں ایک مذہنی تقریب کے دوران گیس سلینڈر لیک ہونے سے بھڑکی آگ میں شدید طور پر جھلسے لوگوں کو الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ۔وہاں علاج کے دوران منگل کی رات پوجا ،اس کی بہن سشما سنگرہا اور پڑوسی ممتا وشوکرما کی موت ہوگئی ہے ۔اس کے بعد کل رات شلپی وشوکرما اور دیپو سنگرہانے بھی علاج کے دوران الگ الگ اسپتالوں میں دم توڑ دیا۔
گزشتہ جمعہ کو سنگرہا محلہ کی رہنے والی پوجا سنگرہا کے گھر پر ویبھو لکشمی کی پوجا تھی ۔پوجا میں شامل ہونے کے لئے رشتہ دار اور محلہ کی دیگر خواتین بھی یکجا تھیں ۔شام میں تقریباً 4:30بجے کھانا بنانے کی بھٹی میں لگے سلینڈر سے گیس لیک ہوئی اوار آگ بھڑکنے کی وجہ سے پوجا سنگرہا ،نندنی سنگرہا،سشما سنگرہا،شلپی وشوکرما،دیپو ،پشپا،کاجل،ممتا،راہل ،ایشو،آرڈی وشوکرما اور سنیل جھلس گئے تھے ۔
ضلع کلیکٹر ایس این روپلا نے بتایا کہ آر بی سی کے پروویزن کے تحت ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کو چار چار لاکھ روپے کی مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔