ہاپوڑ: اترپردیش میں ضلع ہاپوڑ کے شہر کوتوالی علاقے میں آج ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے تین مزدوروں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پریت وہار فیز ٹو میں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کام جاری تھا، جہاں یہ مزدور کام کر رہے تھے ۔ کام کرتے وقت اچانک وہاں سے گزرنے والے ہائی ٹنشن تار کی زد میں آنے سے پانچوں افراد شدید طور پر جھلس گئے ۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بال کشن (42)، انل (26) اور منشی (30) کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ تمام مزدور بلند شہر کے بلرامؤ کے رہنے والے تھے ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہیں۔