چنئی: تمل ناڈو کے گورنر کے روسیا نے آج کہا کہ خواتین دنیا کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں۔
خواتین کے عالمی دن سے پہلے گورنر نے ملک اور دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ‘‘خواتین معاشرے اور گھر کا ستون ہوتی ہیں۔ خاندان اور ملک کی ترقی کے لیے خواتین کی صورت حال میں بہتری ضروری ہے ’’۔
انہوں نے کہا‘‘ہمیں اپنے آپ کو خواتین کی ترقی اور با اختیار بنانے کیلئے وقف کرنا ہوگا۔ خواتین کے خلاف تشدد اور تمام شعبوں میں امتیازی سلوک کو ختم کرنا ہوگا اور ان کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانا ہوگا’’۔