ممبئی ، 8 جنوری (یو این
) ریلوے کے وزیر ملک ارجن کھرگے نے دہرہ دون ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ یہ اطلاع آج یہاں سرکاری ذرائع نے دی ہے۔انہوں نے ہر مرنے والے کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے حادثہ کی سی آر ایس انکوائری کا حکم دیا ہے ۔








