لکھنؤ:ریاست کے چار ہزار سے زیادہ حج درخواست دہندگان کا مقدس حج کیلئے براہ راست انتخاب کرلیا گیاہے۔ بغیر قرعہ اندازی کے حج کیلئے منتخب ہونے والے یہ درخواست دہندگان ۷۰ سال سے زیادہ کی عمر اور مسلسل چوتھی بار درخواست دینے والے ہیں اس سے سفر حج کیلئے پچیس بچوں کے گھر والوں نے بھی درخواست دی ہے۔ سفر حج کیلئے اس سال پوری ریاست سے ۴۸ ہزار ۶۷۰ درخواست دہندگان نے فارم بھرے ہیں۔ درخواست دہندگان کے درخواست فارم کی فیڈنگ کے بعد عازمین حج کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
مقدس حج کیلئے اس سال ۷۰ سال سے زیادہ کی عمر کے تین ہزار ۹۹۶ درخواست دہندگان کے ساتھ ہی مسلسل چوتھی بار درخواست دینے والے ۶۳؍ افراد نے درخواست دی ہے ان لوگوں کا انتخاب مقدس حج کیلئے براہ راست ہونے سے کل چار ہزار ۵۹ درخواست دہندگان کا سفر پختہ ہو گیا ہے۔ اب ریاستی حج کمیٹی ریاست کے بقیہ۴۴ ہزار ۶۱۱ درخواست دہندگان کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کرائی جائے گی۔ ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری زبیر احمد کے مطابق منگل کو حج درخواست دہندگان کے مطابق منگل کو حج درخواست فارموں کی اسکیننگ اور اپ لوڈنگ کا کام مکمل ہو گیا۔ حج کمیٹی کی جانب سے درخواست دینے والے درخواست دہندگان کے کور ہیڈ کو کور نمبر اور ان کے موبائل نمبرپر بھیج دیا گیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی اجازت کے بعد بقیہ درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی ۱۵ سے ۲۱ مارچ کے درمیان کرائی جائے گی۔