فیض آباد:اتر پردیش میں فیض آباد کے روناہی علاقے میں چور کل رات ڈیوڑھی بازار میں واقع سب پوسٹ آفس سے سات لاکھ 51ہزار روپے چراکر لے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔پولس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ سب پوسٹ آفس کے ملازمین نے آج پولس کو اطلاع دی کہ کل رات چور پوسٹ آفس کا تالا توڑ کر تجوری میں رکھے سات لاکھ 51ہزار روپے چرا کر لے گئے ۔بادی النظر میں پولس معاملے کو مشتبہ مان رہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم پوسٹ آفس میں رکھنے کا حق نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کی جارہی ہے ۔