نئی دہلی:گھریلو بازار میں کاروں کی فروخت 1.68فیصد کے اضافے سے 234154اکائی پر پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی وقفے میں یہ اعدادو شمار 230281پر رہا تھا۔آٹو موبائل کمپنی کی اہم تنظیم سیاک کے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق اسی دوران میں دو پہیا گاڑیوں کی فروخت 12.76فیصد کے اضافے سے 1362219اکائی پر پہنچ گئی جبکہ فروری 2015میں یہ 1208084اکائی رہی تھی۔اس دوران کاروباری گاڑیوں کی 51998اکائی کے مقابلے 19.93فیصد کے اضافے سے 62359اکائی پر پہنچ گئی ۔