شکاگو: امریکی صدر کے عہدے کے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی شکاگو میں ہونے والی ریلی سے عین قبل ہونے والے احتجاج اور ہنگامے کی وجہ سے ملتوی دی گئی۔
مسٹر ٹرمپ کے انتخابی مہم کے ایک اہلکارنے کل رات اس ریلی کے انعقاد کے مقررہ وقت سے نصف گھنٹے بعداسٹیج پر جا کر لوگوں کواطلاع دی کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ریلی ملتوی کر دی گئی ہے ۔ تاہم بعد میں جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ریلی کا انعقاد کسی دوسرے تاریخ میں کیا جائے گا۔
ریلی کے ملتوی کیے جانے کے اعلان کے ساتھ وہاں مظاہرہ کرنے والے لوگ خوشی منانے لگے اس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر بھیڑ کو کنٹرول کیا۔ شکاگو پویلین کے الینوئس یونیورسٹی کے اندر منعقدہ
مظاہرہ میں لوگ ”وی ڈمپڈ ٹرمپ” (ہم نے ٹرمپ کا ساتھ چھوڑ دیا) کا نعرہ لگا رہے تھے ۔ وہیں ٹرمپ کے حامی ”وی وانٹ ٹرمپ” (ہم ٹرمپ کا ساتھ چاہتے ہیں) کے نعرے لگا رہے تھے ۔ ٹرمپ کے انتخابی مہم کے آرگنائزر نے کہا کہ ٹرمپ نے شکاگو پہنچ کر انتظامیہ سے ملاقات کے بعد اس پروگرام کو منسوخ کر دیا۔