نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض کے معاملے میں کنگفشر
کے مالک وجے مالیہ کو ملک چھوڑنے کی اجازت پر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے ۔
مسٹر کیجریوال نے آج ٹویٹ کر کے کہا ”کیونکہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)براہ راست وزیر اعظم کو رپورٹ کرتی ہے ۔ وزیر اعظم کو یہ جواب دینا چاہئے کہ مالیہ کو ملک سے جانے کی اجازت کیوں دی گئی۔ سی بی آئی اعلی سطح سے منظوری ملے بغیر اجازت نہیں دے سکتی ہے ”۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا سمیت 17 بینکوں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے مالیہ کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہ دینے کی اپیل کی تھی۔ اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے عدالت کو بتایا تھا کہ مالیہ 02 مارچ کو ہی ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔بجٹ میں سونے کی زیورات سے منسلک کاروبار پر ایک فیصد کا ایکسائز ڈیوٹی لگائے جانے پر وزیر اعلی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ، ”مودی حکومت نے جویلرس کی پیٹھ میں خنجر مارا ہے ، مودی حکومت بھی وہی کر رہی ہے جو متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے )کرتی رہی ہے .واضح رہے کہ جویلرس ایکسائز ڈیوٹی لگائے جانے کی مخالفت میں 02 مارچ سے ہڑتال پر ہیں۔