حیدرآباد:مجلسی رکن قانون ساز کونسل الطاف حیدر رضوی نے آٹوز کے ذریعہ کچرے کی منتقلی کا مسئلہ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ کوڑے دانوں کے ساتھ ساتھ کوڑے کو منتقل کرنے والی گاڑیاں خراب حالت میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کچرا منتقل کرنے والی گاڑیوں کو دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس پر وزیر بلدی نظم و نسق تارک تاما راؤ نے کہا کہ پرانے کوڑے دانوں کو مرحلہ وار انداز میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 15سال سے پرانی ایسی180 گاڑیاں زیر استعمال ہیں جن کو مرحلہ وار انداز میں تبدیل کیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 24سرکلس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 30کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ انتظامیہ موثر ہوسکے ۔