کوشامبی (غازی آباد)، 8 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے غازی آباد ضلع کے کوشامبی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے دفتر میں گھس کر آج مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی۔دہلی سے متصل کوشامبی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کے گھر کے نزدیک آپ کا دفتر واقع ہے۔صبح قریب 11 بجے 50۔60 مظاہرین نے مسٹر کیجریوال اور آپ کے دیگر لیڈروں پرشانت بھوشن کے خلاف نعرے بازی کی اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔