نیویارکملوایوکی، 8 جنوری (رائٹر) قطب شمالی سے چلنے والی برفیلی ہواؤں کی وجہ سے امریکہ میں پڑنے والی زبردست سردی اور برف باری سے کل بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑنے والی سردی سیاب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پورے شمالی امریکہ کو اپنی زد میں لے چکی ٹھنڈ سے ملک کا مشرقی حصہ بھی متاثر ہے جہاں سڑک، ریل اور ہوائی خدمات میں رخنہ پڑا ہے۔ قومی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جنوب مغرب سے جنوب مشرقی حصے تک درجہ حرارت معمول سے 14 سے 19 ڈگری سیلسیس منفی درج کیا جا رہا ہے۔ افسروں نے بتایاکہ ملک بھر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ٹھنڈ سیکم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔