پیرس: فرانس میں دنیا کی سب سے چھوٹی بندوق نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی طرز کی 19ویں صدی میں بنائی گئی دنیا کی سب سے چھوٹی ’لی پٹیٹ پروٹیکٹر‘ نامی بندوق کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا۔
اس چھوٹی سے گَن کا سائز محض ایک انگلی کے ناخن کے برابر ہے۔
’لی پٹیٹ پروٹیکٹر‘ نامی غیر معمولی بندوق کو انتہائی چھوٹے سائز کی وجہ سے ہاتھ میں انگوٹھی کے طور پر بھی پہننا جاسکتا ہے۔
یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایسی بندوق ہے جو اتنے چھوٹے سائز میں تیار کی گئی ہے اور اسے باآسانی چلایا جاسکتا ہے.
اسٹیل پلیٹ سے بنائی گئی اس بندوق میں چار ایم ایم کی 6 گولیاں استعمال کی جاسکتی ہیں۔
بندوق کی نیلامی 11 سے 18 مارچ کے درمیان کی جائے گی اور اس کی قیمت کا آغاز 1500 پاؤنڈ (تقریباََ 2 لاکھ 20 ہزار روپے) سے کیا جائے گا۔