کٹھمنڈو..پاکستان کےمشیر خارجہ سرتاج عزيز نے کہا ہے کہ اس ماہ کےآخرمیں 31 تاریخ کو ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم پاکستان نوازشریف نیویارک جارہے ہیں، توقع ہے کہ امریکا میں وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی۔
نیپال میں مشیر خارجہ سرتاج عزيز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی باضابطہ ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہماری میٹنگ کافی مفید اور خوشگوار رہی ،میری ملاقات کا بنیادی مقصد سارک سربراہ کانفرنس کا دعوت نامہ دینا تھا، جتنے بھی ہمارے ایشوز تھے انہیں اس میٹنگ میں بڑی خوش اسلوبی سے طے کیا گیا ہے، تمام ایشوز پر سمجھوتا اور معاہدہ ہوگيا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو پاکستان کی جے آئی ٹیم بھارت پہنچے گی اور 28 کو کام شروع کرے گی، پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم 27 مارچ کو بھارت پہنچے گی۔
–