مظفر نگر:اتر پردیش میں مظفر نگر کے کھتولی علاقے میں پیسوں کے لین دین کی وجہ سے ہوئے تنازعہ میں کل شام ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔پولس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نئی بستی سہارن پور کا رہنے والا راہل قریشی (30)کا کیلا باڑا کے رہنے والے عاشق سے پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں جھگڑا ہو گیا ۔اس دوران عاشق نے راہل کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی ۔دونوں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے ۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے ۔پولس ملزم کی تلاش کررہی ہے ۔