نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں تصویروں کے استعمال سے متفق اپنے پچھلے حکم میں آج ترمیم کرتے ہوئے گورنروں ، وزرا اعلیٰ اور کابینی وزیروں کو بھی شامل کرنے کی اجازت دے دی۔جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس پرفل چند پنت کی بنچ نے کرناٹک ، چھتیس گڑھ ، تمل ناڈو اور کچھ دیگر ریاستی سرکاروں کی نظرثانی کی عرضیاں قبول کرتے ہوئے یہ حکم دیا ۔
عدالت نے ان اشتہارات میں گورنروں ، وزرا اعلیٰ اور کابینی وزیروں کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا۔قبل ازیں اس نے سرکاری اشتہارات میں محض صدر وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تصویر شائع کرنے کا حکم دیا تھا وہ بھی ان کی اجازت لے کر ہی۔نظرثانی کی عرضی دائر کرنے والوں میں مغربی بنگال ، اترپردیش ، آسام اور اڑیسہ کی سرکاریں بھی شامل ہیں ۔