لکھنؤ: حج کمیٹی آف انڈیا نے جمعہ کو ملک کی مختلف ریاستوںکی حج سمیتیوں کو کوٹہ الاٹ کر دیا۔ حج کمیٹی کے ریاستی حج سمتی کے گزشتہ برس کی ۲۲ ہزار ۱۹ سیٹوں سے بھی کم کوٹہ الاٹ کرتے ہوئے ۲۱ ہزار ۸۲۸ سیٹوں کا کوٹہ الاٹ کیا ہے۔ امسال گزشتہ برس سے تقریباً بیس فیصد امیدواروں کے اضافہ کے باوجود ریاست کا کوٹہ کم ہونے پر ریاستی حج سمیتی نے ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔ ریاستی حج سمیتی کے سکریٹری زبیراحمد نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی آف انڈیا کو ریاست کا کوٹہ بڑھانے کیلئے خط لکھ کرمطالبہ کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال ریاست سے مقدس حج سفر کیلئے کل ۴۱ ہزار ۷۰۵؍ امیدواروں نے درخواست دی تھی جبکہ حج کمیٹی نے ۲۲ہزار ۱۹ سیٹیں الاٹ کی تھیں اور وقتاً فوقتاً ریاست کو دیگر ریاستوں کی بچی زائد سیٹیں الاٹ ہوئی تھیں۔ ریاست سے مقدس سفر حج کیلئے اس سال ۸۴ ہزار ۷۰۸؍امیدواروںنے درخواست دی تھی جس میں سے ۷۰ سال سے زائد عمر والے تین ہزار ۹۹۶؍ اور مسلسل چوتھی بار درخواست کرنے والے ۶۳؍ امیدواروں کا بنا لاٹری کے انتخاب کرلیا گیا۔ بغیر لاٹری براہ راست انتخاب والے چارہزار ۵۹ ؍امیدواروں کو چھوڑ کر باقی ۱۷ ہزار ۷۶۹ سیٹوںکیلئے تیس مارچ کو گومتی نگر واقع اندرا گاندھی پرتشٹھان میں قرعہ اندازی منعقد ہوگی۔ قرعہ میں ریاست کے ان اضلاع کوشامل نہیں کیا جائے گا جن میں اضلاع کوالاٹ ہونے والے کوٹہ سے کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
3دادر نگر حویلی میں سب سے کم ،کیرالہ میں سب سے زیادہ درخواستیں:- حج کے مقدس سفر کیلئے سب سے کم ۱۵ درخواستیں دادر نگر حویلی سے موصول ہوئیں یہاں بنیادی کوٹہ ۷ ہے۔ اسی طرح دمن اور دیپ میں ۲۸ ؍امیدواروں نے درخواست دی جبکہ کوٹہ گیارہ سیٹوں کا ہے، چنڈی گڑھ سے کل ۷۳ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ یہاں کا کوٹہ ۲۸ ہے۔ حج کمیٹی نے دمن اور دیپ اور چنڈی گڑھ کوبھی زائد کوٹہ دیتے ہوئے سبھی امیدواروں کا انتخاب کر لیا ہے۔ ہماچل پردیش میں بھی چھوٹی ریاستوں کوالاٹ ہونے والے کوٹہ کا فائدہ دیتے ہوئے حج کمیٹی نے یہاں موصول ہوئیں ۹۳ درخواستیں حاصل ہوئیں جن میں سبھی کاانتخاب حج کیلئے کرلیا گیا۔ وہیں ملک میں سب سے زیادہ ۷۶ہزار ۴۱۷؍ درخواستیں کیرل سے موصول ہوئیں جبکہ یہاں کا کوٹہ پانچ ہزار ۳۳ ہے۔ مہاراشٹر میں ۵۵ ہزار ۱۱۶؍امیدواروں نے درخواستیں دیں جبکہ کوٹہ ۷ ہزار ۳۵۷ ہے۔ ۵۲ ہزار ۳۸۰؍امیدواروںکے ساتھ گجرات تیسرے نمبر پر ہے جبکہ گجرات کا کوٹہ تین ہزار ۳۱۶ ہے۔ حج کمیٹی نے کیرل کو چار ہزار ۹۱۰؍اور گجرات کو تین ہزار ۷۲۸ سیٹوں کا اضافی کوٹہ مسلسل پانچویں بار درخواست کرنے والوں کو دیا ہے۔ ان ریاستوں میں ۷۰ سال سے زائد اور مسلسل پانچویں بار درخواست دینے والوں کی تعداد ریاست کے کوٹہ سے بھی زائد رہی ہے۔
3آدھے سے زیادہ امیدوار ہوں گے مایوس:- ریاست کو ملی ۲۱۸۲۸؍ سیٹوں کی وجہ سے ریاست کے کل ۴۸ ہزار ۷۰۸ ؍امیدواروں میں سے آدھے امیدواروں کو مایوس ہونا پڑے گا۔ حج کمیٹی کے الاٹ کوٹہ کے علاوہ ملک کے دیگرصوبوں میں بچنے والے کوٹہ کو ریاست وار تقسیم کیا جاتا ہے جس میں ریاست کو وقتاً فوقتاً زائد سیٹیں مل جاتی ہیں۔
3اب قرعہ اندازی کاانتظار:- ریاست کے حج امیدواروں کواب اکیس مارچ کو ہونے والے مقدس حج کے سفر کیلئے قرعہ اندازی کا انتظار ہے۔ ریاست کے ۱۷ ہزار ۷۶۹؍امیدواروں کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کاانعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کی موجودگی اور اقلیتی بہبود وزیر و ریاستی حج کمیٹی کے صدر محمد اعظم خاں کی صدارت میں حج مسافروں کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی منعقد ہوگی۔
3حج کمیٹی نے جاری کیا طبی کتابچہ:- حج کمیٹی آف انڈیا نے حج مسافروں کیلئے طبی کتابچہ جاری کیا ہے۔ کتابچہ کے مطابق حج مسافروں کو میننجائٹس کے ٹیکے کا سرٹیفکیٹ سیجنل اینفلوئنزا اور کورونا وائرس سے تحفظ سمیت طبی دیگر احتیاتی تدابیر کی معلومات ہونی چاہئے۔حج کمیٹی نے اس کے بارے میں ریاستی حج کمیٹیوں کوہدایت جاری کی ہے کہ حج تربیتی کیمپ میں حج مسافروں کوصحت سے متعلق معلومات خاص طور پر کرا دی جائیں۔
ریلوے ملازم کی ٹرین کی زد میں آکر موت
لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔عالم باغ علاقہ میں ٹرین کی زد میں آنے سے سینئر کانسٹریکشن انجینئر کی موت ہو گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ فون کی مدد سے حادثہ کی اطلاع کنبہ والوں کو دی گئی۔ عالم باغ لنگڑا پھاٹک کے رہنے والے سینئر کانسٹریکشن انجینئر ۴۵ سالہ اونیش کمار اوستھی جمعہ کو پیدل مویا کی طرف جا رہے تھے۔ ریلوے لائن پار کرتے وقت اچانک ٹرین کے آجانے سے وہ اس کی زد میں آگئے۔ ٹکر لگنے سے وہ دور جا گرے۔
بری طرح سے زخمی اونیش کو لوگوں نے کسی طرح سے ریلوے اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔