بروسلز:بیلجئم کے بروسلز میں آج تین سلسلہ وار دھماکے ہوئے جس میں 13 افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے پر صبح دو زبردست خودکش حملے ہوئے جس میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔ اسکے تھوڑی دیر بعد راجدھانی کے میٹرو اسٹیشن پر بھی دھماکہ کی آواز سنی گئی۔ تمام میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے ۔
دراصل نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے مطابق بیلجیئم میں بات کی گئی ہے اور وہاں کسی ہندوستانی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ جیٹ ائرویز نے بھی کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق بروسلز میں اس کا طیارہ اور عملہ کے افراد محفوظ ہیں اور تفصیلات طلب کی جارہی ہیں۔
بیلجیئم سرکاری براڈ کاسٹر اور بیلجا ایجنسی کے مطابق ہوائی اڈے پر پہلے فائرنگ کی آواز سنی گئیں اور اس کے بعد دھماکے کئے گئے ۔ اس سے پہلے عربی میں کچھ چلانے کی آوازیں سنائی دیں۔ لندن کے اسکائی نیوز نے کہا ہے کہ یہ دھماکے ہوائی اڈے کے روانگی لاؤنچ اور امریکی ائر لائنز ڈیسک کے نزدیک ہوئے ، نومبر میں پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے ایک مشکوک کی بروسلز میں گرفتاری کے چار روز بعد یہ دھماکے ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد سے بیلجیئم پولس کو کسی بھی طرح کی حرکت سے نمٹنے کے لئے الرٹ کردیا گیا ہے ۔
بیلجیم میڈیا کے مطابق ہوئی اڈے پر طیاروں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور تمام میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر آرہی تصاویر میں روانگی لاؤنچ سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے اور ساری کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
بیلیجئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل نے ٹوئٹ کرکے کہا ”ہم نے صورت حال پر پل پل نظر رکھی ہوئی ہے ہماری پہلی ترجیح زخمی اور ہوائی اڈے پر پھنسے لوگ ہیں۔”
ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے اور اس طرح آنے والی تمام ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے اور مسافروں کومحفوظ مقامات پر لے جایا جارہا ہے ۔
یورپ نے دھماکہ کے اسباب کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا ہے لیکن جنگجو تنظیم اسلامی مملکت کی مدد سے ہونے والے حملوں کے اندیشہ کے مدنظر مغربی یوروپ میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔
دھماکوں کے بعد یوروپ کے شیئر بازاروں میں گراوٹ آگئی ہے ۔
وزیر داخلہ جان زامیوں نے کل کہا تھا کہ ملک کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔