پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کندھئی علاقے کے کشن گنج بازار میں بدھ کی شام غنڈا ٹیکس دینے سے منع کرنے پر تاجر اوراسکے بیٹے اور پوتا سمیت پانچ لوگوں کو مار پیٹ کر زخمی کردیا گیاجہاں علاج کے دوران ضلع اسپتال میں رات دیر گئے تاجر کی موت ہو گئی۔علاقے میں کشیدگی کے سبب پی اے سی و پولس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔پولس نے پانچ ملزمان کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات میں ایف آئی آر درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولس ترجمان کے مطابق کشن گنج بازار میں دکھی رام (60)اپنے بیٹے کنہیا( 40)،پوتا دھیرج ،نیرج و برجیش سمیت پانچ لوگ دوکان چلاتے ہیں۔ الزام ہے کہ علاقے کے شرپسند عناصر برجیش سنگھ اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ بازار میں غنڈا ٹیکس کی وصولی کر رہا تھا کہ جب دکھی رام نے منع کیا تو مار پیٹ شروع کر دیا ۔ مصالحت کے لیے بیٹے وغیرہ پہنچے تو انکے ساتھ مارپیٹ کیا اور باٹ سے دکھی رام کے سر پر مار دیا ۔ وہ شدید زخمی حالت میں پانچوں افراد کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں دیر رات دکھی رام نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔بیٹے کنہیا کی شکایت پر برجیش سنگھ سمیت پانچ افراد کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔احتیاط کے لیے پی اے سی اور پولس فورس تعینات ہے ۔