اورئیا:اترپردیش حکومت نے دسویں اسکالر شپ اسکیم میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے والدین کے خط افلاس کی سالانہ آمدنی کی حد میں اضافہ کردیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دیہی علاقے میں اسے بڑھاکر 46080روپے اور شہری علاقے میں 56460روپے کردی گئی ہے ۔پہلے یہ دیہی علاقے میں 19884روپے اور شہری علاقے میں 25546روپے سالانہ تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اب اترپردیش میں پانچ ممبر کے کنبے کے لئے خط افلاس کی آمدنی کی حد دیہی علاقے میں 768روپے اور شہری علاقے میں 941روپے فی ماہ فی کس فرد کی شرح سے طے کی گئی ہے ۔ذرائع نے کہا کہ خط افلاس کی آمدنی کی حد میں اضافہ ہونے سے عام طبقے کے زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو اس اسکیم سے فائدہ ہوگا۔