مدورئی(تمل ناڈو):تمل ناڈو پولس نے ولاپورم شہر میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے تین ملزم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولس نے آج بتایاکہ ایک پرائیویٹ مل میں روزانہ مزدوری پر کام کرنے والی خاتون 23مارچ کو کام کرنے کے بعد اپنے گھر لوٹ رہی تھی اسی وقت شراب کے نشہ میں دھت چھ لوگوں کے ایک گروہ نے اسے راستے میں روک لیا اور وہ اسے زبردستی نزدیکی جھاڑیوں میں لے گئے اور چاقو کی نوک پر ڈراکر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔خاتون کی شکایت پر پولس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولس نے بتایا کہ ولاپورم سے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگرتین ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔