بغداد: جنوبی عراق میں سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ موصل شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے داعش کے سینئر کمانڈر اور جلادکو ہلاک کردیا۔عراقی فورسز نے عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ شہر موصل کے جنوب میں ایک بڑی عسکری کارروائی شروع کر دی ہے ۔ عراقی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ یوسفیہ کے علاقے میں سبزی اور فروٹ کی مارکیٹ کے قریب ہوا۔ ایک کرد اہلکار نے بتایا ہے کہ داعش کے جلاد فرقان المصری کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عراقی وزیراعظم کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں عراقی فوج کی پیشقدمی پر حیرت اورخوشی ہوئی ہے ۔