ستنہ (مدھیہ پردیش):مدھیہ پردیش کے ستنہ ضلع کے انوسوئیہ جنگل سے آج 50 ہزار روپے انعامی ڈاکو گرفتار کرلیاگیا۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ہے ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رامیشورم یادو نے بتایا ہے کہ مختصر تصادم کے بعد شیوا کو پکڑ لیا گیا۔اس کے پاس سے 12 بور کی بندوق اور 15 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس سرگرم ہوئی اور معمولی چھڑپ کے بعد اسے گرفتار کرلیاگیا۔ اس کے خلاف ضلع اور آس پاس کے علاقوں کے تھانوں میں کئی کیس درج ہیں۔ اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے بارے میں پتہ لگایا جارہا ہے ۔