حیدرآباد: بیوی کو پانے کیلئے ایک نوجوان نے سیل ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے ہلچل مچادی ۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع کریم نگر ضلع کے شنکر پٹنم منڈل کے ملنگور کا رہنے والا ارون کچھ دنوں سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔تاہم لڑکی کے والدین نے شادی سے انکار کردیا جس پر ان دونوں نے خفیہ طور پر مندر میں شادی کرلی ۔ اطلاع ملتے ہی لڑکی کے والدین لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے اور ارون پر بھی حملہ کیا جس پر ارون اپنی بیوی کو پانے کیلئے سیل ٹاور پر چڑھ گیا اور کودنے کی دھمکی دی تاہم بیوی سے اس کو ملانے کی یقین دہانی پر وہ نیچے اتر آیا ۔