واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی امیدواری حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منیجر کورے لیواندووسکي پر ایک خاتون صحافی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام [؟][؟]لگایا گیا ہے ۔پولس نے کہا کہ آٹھ مارچ کو فلوریڈا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ کے تشہیر منیجر کورے لیواندووسکي نے سوال پوچھنے کے دوران ایک خاتون صحافی مشیل فیلڈس سے بدسلوکی کی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے لیواندووسکي پر الزام لگایا کہ جب وہ ان سے سوال پوچھ رہی تھی تب انہوں نے اسے پکڑنے اور اس کی بازو کو مروڑنے کی کوشش کی۔تاہم پولس کی جانب سے ایک ویڈیو بھی دکھایا گیا ہے جس میں لیواندووسکي خاتون کو پکڑ کر پیچھے دھکیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے ترجمان نے اس معاملے میں لیواندووسکي کو پوری طرح بے قصور بتایا اور امید ظاہر کی کہ عدالت سے انہیں جلد ہی راحت مل جائے گی۔