بارہ بنکی: جانچ میں نمونے سب اسٹیُنڈرڈ پائے جانے کی وجہ سے میگی مینوفیکچرر نیسلے اور میگی کی فروخت کرنے والے دو دوکان داروں کے خلاف بارہ بنکی کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ضلعی افسر منوج کمار ورما نے آج یہاں بتایا کہ فوڈ سکیورٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ سال 30 مئی کو بارہ بنکی ضلع کے جوشی ٹولا میں امیش چندر نامی شخص کی دکان پر فروخت کی جا رہی ہے میگی کا نمونہ لیا تھا۔ امیش نے یہ مئگی رویندر ٹریڈرس کی دکان سے خریدی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گورکھپور کی لیبارٹری میں ہوئی جانچ کی رپورٹ میں نمونوں کو سب اسٹینڈرڈ پایا گیا تھا. رپورٹ آنے کے بعد نیسلے اور دونوں فروشوں کو نوٹس بھیج کر جواب مانگا گیا تھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔مسٹر ورما نے بتایا کہ اس پر نیسلے اور میگی فروخت کرنے والے متعلقہ دکانداروں کے خلاف بارہ بنکی کی اے ُڈیشنل ضلع مجسٹریٹ عدالت میں منگل کو مقدمہ دائر کیا گیا ہے .