کلکتہ: سنٹرل کلکتہ کے گریش پارک علاقہ میں ایک فلائی اوور کے منہدم ہوجانے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے اور اس حادثہ میں 50 افراد کے ملبہ کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔فوجی جوانوں کی مدد سے راحتی کام تیزی سے چل رہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق اس پل کی تعمیر کا کام گزشتہ دو برسوں سے چل رہا تھا۔کل بھی اس میں کام ہوا تھا ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو جنگل محل کے علاقے میں انتخابی ریلیوں میں مصروف ہیں، انتخابی دورہ رد کرکے کلکتہ پہنچ رہی ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ بھی ریاست کے ہوم سیکریٹری کے رابطے میں ہیں ۔