منیلا: فلپائن میں 9 سال ایک بچے کے 300 دانت اسے بری طرح ستا ر ہے تھے جنہیں ایک طویل آپریشن کے بعد نکال کر اسے معمولاتِ زندگی کے قابل بنایا گیا ہے۔ جان کرس نامی فلپائنی بچہ ہاپر ڈونٹیا کے مرض میں مبتلا ہے جس سے اس کے منہ کی حاشیوں کے علاوہ اس کے تالو اور دیگر جگہوں پر دانت تھے جن سے وہ بہت پریشان تھا یعنی اس کا منہ دانتوں سے بھرا ہوا تھا۔ جب وہ 2 سا ل کا تھا کہ اس وقت اس کے منہ میں 20 دانت ہونے چاہیے تھے لیکن اس وقت بھی وہ 50 دانت رکھتا تھا۔5 سال کی عمر میں ا س کے ایکسرے میں 150 دانت دکھائی دئیے جو اگلے 4 سا ل میں بڑھتے بڑھتے 300 کے قریب جا پہنچے اور یوں وہ ہر روز مشکلات کا شکار ہوتا گیا۔ بچے کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے پہلے آپریشن سے اس کے 40 دانت نکال کر الگ کیے گئے جب کہ تمام اضافی دانتو ں کو نکالنے کے لیے مزید 7 آ پریشن کرنا ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق دنیا کی ایک سے 4 فیصد آبادی ہائپر ڈونٹا کی شکار ہوتی ہے جب کہ مردوں میں اس کی شرح خواتین سے دگنا ہوتی ہے۔