بیکانیر: راجستھان میں گنگانگر ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں کل رات نامعلوم بدمعاش ایک اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے گئے ۔ تھانہ افسر وجیندر سنگھ جودھا نے آج بتایا کہ علی الصبح تقریباًپونے تین بجے پولس کو اطلاع ملی کی نہرو پارک کے نزدیک واقع پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم کے ساتھ کچھ لوگ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں، پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی لیکن اس وقت تک بدمعاش اے ٹی ایم اکھاڑ کر فرار ہوچکے تھے ۔اس کے بعد ارد گرد ناکہ بندی کروائی گئی لیکن لٹیروں کا سراغ نہیں ملا۔ افسر نے بتایا کہ لٹیروں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد متعلقہ بینک کے حکام کو بلایا گیا۔ انہوں نے تفتیش کے بعد بتایا کہ اس وقت اے ٹی ایم میں ایک لاکھ 85 ہزار روپے تھے ۔پولس مزیدکارروائی کر رہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سورت گڑھ میں بھی گزشتہ ہفتے نامعلوم بدمعاش اسی طرح اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے گئے تھے جن کااب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔