لکھنئو:قومی راجدھانی خطہ میں اترپردیش کے بلند شہر کے جیور میں بالآخر ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی تعمیر ہوگی۔مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں منظوری دیتے ہوئے اترپردیش سے گزشتہ ہفتہ گرین فیلڈ ایئر پورٹ پالیسی، 2008 کے تحت اس بین الاقوامی اڈے کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کو کہا گیا ہے ۔شہری پرواز اور سیاحت کے وزیر مملکت مہیش شرما نے کل شام یہاں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جیور میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کو منظوری دے دی ہے جو لکھنؤ اور وارانسی کے بعد ریاست کا تیسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہوگا۔