نئی دہلی:جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے صدر شرد یادو نے اب مزید مدت تک پارٹی کا صدر نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے آج بتایا کہ مسٹر شرد یادو نے پارٹی کے دستور العمل کوئي ایسی ترمیم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے جس سے پارٹی کے صدر کی مدت کار تین سال سے زیادہ ہونے کا بندوبست ہوسکے ۔ مسٹر شرد یادو کو اس سے پہلے پارٹی کے دستور میں ترمیم کرکے صدر کی مدت کار تین سال کرنے کے بعد دوسری بار صدر منتخب کیا گیا تھا۔ پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ” پارٹی کے صدر شرد یادو کے حکم کے مطابق پارٹی کی قومی کونسل کی میٹنگ نئی دہلی میں 10 اپریل 2016 کو طلب کی گئی ہے “۔