لکھنؤ:وزیرآبپاشی شیوپال سنگھ یاد ونے جنسی استحصال کے ملزم محکمہ آبپاشی کے پرنسپل انجینئر لکھن لال گپتاکو فوری طورسے معطل کردیا۔پرنسپل انجینئر لکھن پال کو پولیس نے سنیچر کو جنسی استحصال کے الزام میں گرفتارکیاتھا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ تھانہ کے تحت رہنے والی ایک عورت اوراس کی بیٹیوں کا جنسی استحصال کیا۔عورت اوراس کے شوہر نے مل کر پرنسپل انجینئر کی ویڈیوکلپنگ بنالی تھی۔ویڈیوکے ذریعہ خود کو بلیک میل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پرنسپل انجینئر لکھن پال خود رپورٹ درج کرانے پولیس کے پاس گئے تھے۔پولیس نے جب عورت اوراس کے کنبے سے پوچھ گچھ کی تو اس معاملے میں پرنسپل انجینئر پھنس گئے۔